منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

جامعات کو آن لائن امتحانات کی اجازت ملنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)‎وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے ملک بھر کی جامعات کو اپنی صلاحیت کے مطابق آن لائن امتحان منعقد کرنے کی اجازت دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ

ایچ ای سی نے ضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ یونیورسٹیز کو آن لائن امتحانات کی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی ہدایات نے یونیورسٹیز کیلئے ایک راستہ متعین کردیا ہے اب انہیں امتحانات کا انعقاد جلد از جلد کرلینا چاہیے، تعلیم کے معیار کو اونچا رکھنا بہت ضروری ہے۔شفقت محمود نے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نصیحت کی کہ وہ سخت محنت کریں۔جبکہ وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبہ کا ابہام دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا تعلیمی سال رواں سال اگست میں ہی شروع ہوگا۔اس بات کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔ تفصیل کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر صارفین کے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے۔ سوالات پوچھنے والوں میں ٹیچرز اور طلبہ بھی شامل تھے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نئی تعلیمی پالیسی بتاتے ہوئے کہا کہ نجی سکولز کوئی بھی کتاب استعمال کرنے میں آزاد ہونگے،کتاب کی تیاری سنگل نیشنل کریکلم کے اندر اندر ہونی چاہیے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…