اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بھوک کی وجہ سے میری انتڑیوں میںز خم ہو جاتے،پہلے کام کا معاوضہ کتنا ملا تھا؟’ عرفان کھوسٹ نے اپنے ماضی سے پردہ اٹھا دیا

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ ایسے حالات بھی دیکھے ہیں کہ بھوک کی وجہ سے میری انتڑیوں میںز خم ہو گئے تھے،پہلے کام کا معاوضہ7روپے ملا تھا جس میں سے پانچ روپے والدہ اور دو روپے والد کو

دئیے تھے ،مجھے اپنے ماضی کاکوئی افسوس نہیں کیونکہ اگرمیں بھوک نہ کاٹتا تو آج میں اور میرے بچے اس مقام پر نہ پہنچتے ۔ ایک پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان کھوسٹ نے کہا کہ میں نے ریڈیو،ٹی وی ،اسٹیج اورفلم میںبے پناہ کام کیا ہے لیکن میں پہلے اپنے فلم کے کام سے مطمئن نہیں تھا۔ انہوںنے کہا کہ جب میری عمر 12سا ل تھی تووالدکا انتقال ہوگیا جس کے بعدگھرکابوجھ اٹھایا ،میں کام بھی کرتا تھااوردسویں کا امتحان پرائیویٹ دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میںسے اچھی چیزیںیاد رکھنی چاہیے اور بری بھلادینی چاہیے،بعض اوقات ایساہوتا ہے کہ آپ کا ماضی آپ میں تلخی لے آتاہے اورمیری زندگی میںبھی ایک عرصہ تلخی رہی ہے لیکن اس دوران مجھ سے جن لوگوںکی دل آزاری ہوئی ہو میں ان سے معافی کا طلبگارہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…