پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

شرم نہیں آتی کسی کا بیٹا غائب ہے ، عدالت نے محکمہ داخلہ اور آئی جی کو نوٹس جاری کر دیا 

datetime 28  جنوری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔عدالت نے پولیس حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگوں کو شرم نہیں آتی کسی کا بیٹا غائب ہے اور تم ایف آئی آر تک درج نہیں کرتے۔

بدھ کوجسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ شہری حسن کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر عدالت شدید برہم ہوگئی۔ عدالت نے ایس ایچ او گارڈن کو آج ہی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے تنبیہہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے ایف آئی آر درج کریں ورنہ ایس پی کو جیل بھیجیں گے، اگر آج مقدمہ درج نہ ہوا تو ایس ایچ او بھی جیل جانے کے لیے تیار رہے۔عدالت نے پولیس حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگوں کو شرم نہیں آتی کسی کا بیٹا غائب ہے اور تم ایف آئی آر تک درج نہیں کرتے۔ عدالت نے خاتون سے استفسار کیا کہ کیا یہ وہی ایس ایچ او ہے جس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا۔لاپتا شہری کی والدہ نے بتایا کہ نہیں یہ وہ ایس ایچ او نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے اگر یہ وہی ایس ایچ او ہوتا تھا تو یہیں سے سینٹرل جیل بھیج دیتے۔عدالت نے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…