منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

آئی ایم ایف کے سامنے یہ حکومت لیٹ چکی ہے، حیران کن دعویٰ

datetime 28  جنوری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے سامنے یہ حکومت لیٹ چکی ہے، الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کے حوالے سے جواب دینا ہوگا۔اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گزشتہ برس نومبر میں طے ہوا تھا کہ رائے شماری کے حوالے سے ، مگر ابھی تک تماشا لگایا ہوا ہے۔ صوبہ سندھ سے ابھی تک حکومتی کمیٹی نے مردم شماری کے حوالے سے

کوئی رابطہ نہیں کیا۔ کمیٹی نے خود کہا کہ مردم شماری پر تحفظات ہیں مگر اسے تسلیم کرلیا جائے، یہ رپورٹ پیش کی گئی ہے، ہم سی سی آئی کی بنائی گئی اس رپورٹ کی مذمت کرتے ہیں۔ طلبا کیساتھ لاہور میں جو سلوک ہوا ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے معاشی، خارجہ پالیسی کی تباہی کے ساتھ طلبا کے ساتھ بھی ناانصافی کررہی ہے، آن لائن امتحانات کے حوالے سے حکومت کو گزشتہ سال سے ہی اقدام اٹھانا چاہیئے تھا۔ پارلیمان کے سامنے خواتین اپنے کے ساتھ 19 روز سے احتجاج کررہی ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔ ان میں 5 ٹیچرز کا انتقال، پانچ خواتین بیوہ ہوچکی ہیں مگر حکومت کو کوئی پرواہ نہیں۔انہوںنے کہا کہ پٹرول کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں16 مرتبہ سے زائد یکایک اضافہ کردیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے سامنے یہ حکومت لیٹ چکی ہے۔انہوں نے کہا ٹیچنگ اسپتال کے لیے لایا جانے والا آرڈیننس سراسر زیادتی ہے، اسی آرڈیننس کے ذریعے سندھ کے تین اداروں پر قبضے کی کوشش کی گئی حالانکہ یہ عدالت میں زیر التوا معاملہ ہے۔ جو حشر پمز کا کیا گیا ہے وہی حشر ٹیچنگ اسپتال کا کرنا چاہتی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ اس حکومت کی وجہ سے پاکستان کا تاثر بین الاقوامی سطح پر بھی متاثر ہورہا ہے، ملائیشیا میں طیارہ روک لیا جاتا ہے، روز ویلٹ ہوٹل سمیت دیگر امور سامنے ہے مگر وزیر خارجہ کو پارلیمان کو ڈکٹیٹ کرنے سوا کوئی کام نہیں۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کے حوالے سے جواب دینا ہوگا، براڈ شیٹ کے حوالے سے ون مین کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔ جو سابق دور میں ڈپٹی پراسیکیوٹر رہا ہو وہ کیسے انصاف کرسکتا ہے۔ یہ مفاد کے ٹکرا کی بات ہے ، حکومت کو اپنی ضد اور انا کو چھوڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ آرہی ہے، 2019میں کرپشن اینڈیکس میں 120 ویں نمبر پر آتے ہیں، خدشہ ہے کہ پاکستان کرپشن میں مزید بدتر پوزیشن پر جارہا ہے جو کہ انتہائی تشویش ناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…