جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

لندن تک ہاہاکارمچ گئی، پہلی تین گیندوں پر ن لیگ کی تین وکٹیں گرا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہیٹرک مکمل

datetime 27  جنوری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق ا عوان نے کہا ہے کہ عوام کو سہولتیں دینے کا جھانسہ دے کر دو خاندان اقتدار کے جھولے لیتے رہے، وزیر اعظم عمران خان قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے حقدار کو اسکا حق دلوانے کے وعدہ پورا کر رہے ہیں، ظل سبحانی اور شو باز شریف نے پورے صوبے کی یکساں ترقی کی بجائے تمام وسائل جاتی امراء پر خرچ کئے،

جہاںشاہی خاندان کے حواریوں نے بھی پیلس بنائے ہوں وہاں ظل سبحانی کے محلوں کا اندازہ عوام خود لگا لیں، لندن تک ہاہا کار مچنے کا مطلب ہے کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدارکے تیر نشانے پر لگ رہے ہیں، راجکماری دراصل قبضہ گروپ کے سرغنہ کو پیغام دینے گئی تھی کہ ظل سبحانی ان کی مقبوضہ سرکاری زمینوں کی حفاظت کیلئے ان کا پورا ساتھ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق ا عوان نے ٹائون شپ میں ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ پارلیمانی سیکرٹری نذیرچوہان بھی موجود تھے ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مریم کو پریشانی لاحق ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پولیس نے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا شروع کر دیا ہے۔ کھوکھر برادران لوٹ مار کرکے لندن بھاگ جانے والے خاندان کے فرنٹ مین ہیں۔ہم کمزور سے نہیں طاقتور سے لڑتے ہیں۔ عمران خان کی اپوزیشن سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے بلکہ تحریک انصاف کی جنگ ہر اس شخص سے ہے جو قانون کو للکارتا اور اداروں کو متنازع بناتا ہے۔ کنیز مافیا جس خاندان کی غلامی کا طوق گلے میں پہن کر چھلانگیں لگا رہا ہے وہ خاندان لندن میں نوٹوں کی گڈیاں گن رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ شاہی خاندان حکومت کرنے کیلئے پاکستان آتا ہے اور یہ لوگ مشکل وقت میں اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر پاکستان سے ہجرت کر جاتے ہیں۔عمران خان چینی مافیا، آتا مافیا، قبضہ مافیا، ناجائز منافع خور مافیا سمیت ہر قسم کے مافیا کے خلاف لڑائی لڑ رہے ہیں جبکہ کنیز مافیا کا صفایا کرنا میرا کام ہے۔ عوام نے دو خاندانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے عمران خان کو منتخب کیا ہے۔ وسیم اکرم پلس کا خطرناک سپیل جاری ہے اور پہلی تین گیندوں پر ن لیگ کی تین وکٹیں گرا کر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہیٹرک مکمل کی ہے جبکہ سینیٹ انتخابات تک پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھیرنے کیلئے ابھی ان کا سپیل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان صرف اپنے لیے سوچتا ہے مولانا نے دو سیاسی نا بالغوں کو بغل میں دبا کر سیاسی سرکس لگائے رکھا۔ ان سیاسی نومولودوں پر مولانا نے تکیہ کر کے اپنے لئے مشکلات پیدا کر لی ہیں کیونکہ ا ب ان بچوں کے باپ مولانا کی سننے کو تیار نہیں۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…