پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

پی آئی اے کے پائلٹس کا فضا میں محو پرواز مشکوک اڑن طشتری دیکھنے کا دعویٰ

datetime 27  جنوری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کے پائلٹس کے مطابق فضا میں محو پرواز مشکوک اڑن طشتری دیکھی گئی ہے،پی آئی اے کے پائلٹس نے گزشتہ روز اڑن طشتری کی نشاندہی کی۔ پائلٹس نے بتایاکہ ہم نے اتوار کے روز فو فائٹر کو ہوا میں مٹر گشت کرتے دیکھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق پی آئی اے طیارے کی 35 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کے دوران کیپٹن نے فضا میں طیارے کے مقابلے میں بے حد بلند اڑن طشتری دیکھی جو فضا میں ایک بے حد چمکدار ستارے کی صورت میں واضح نظر آئی۔مذکورہ اڑن طشتری اتنی چمکدار تھی کہ اسے دن کی روشنی میں بھی آسانی سے دیکھا جاسکتا تھا۔ کیپٹن کے مطابق مذکورہ ناقابلِ شناخت اڑن طشتری کے چاروں طرف ایک دھاتی خول تھا۔اس ضمن میں قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے بتایا کہ 23 جنوری کو لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کے پائلٹ نے آسمان پر کوئی مشکوک چیز دیکھی، کئی ہزار فٹ کی بلندی پر سفید چمک دار اور عجیب و غریب چیز کپتان کو غیر معمولی لگی۔ پہلے تو وہ سمجھے کہ یہ کوئی غبارہ ہے لیکن غور سے دیکھنے پر پتہ چلا کہ کوئی غبارہ نہیں تھا۔کپتان نے اس شے کی ویڈیو بنالی تاہم حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ وہ اڑن طشتری ہی تھی؟۔ کپتان نے پی آئی اے حکام کو ویڈیو جمع کروا دی ہے جو اس کی مزید تفصیل جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔پرواز پی کے 304 کے پائلٹ محو پرواز تھے جب اڑن طشتری جیسی چیزملتان اور ساہیوال کے درمیان انہیں نظر آئی۔ پائلٹ نے جس وقت ہوا میں اڑتی یہ چیز دیکھی جہاز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…