اسلام آباد ( آن لائن)مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کے گزشتہ چھ ماہ میں معیشت بہتر ہوئی ریکوری بھی بہت اچھے انداز میں ہو رہی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے کئی
سالوں کے بعد گزشتہ ماہ پاکستان کی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنی انڈسٹری کو دی گئی مراعات برقرار رکھیں جس کی وجہ سے ہماری انڈسٹری ترقی کر رہی ہے اگے چل کر اس کے اثرات اس طرح سے ابھریں گے جس سے ہمارے ٹیکس میںاضافہ ہو گا اور زرمبادلہ بھی بڑھے گا ہماری کوشش یہ ہے کہ اس کے اثرات عام آدمی تک بھی پہنچیں ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 7ہفتوں سے قیمتوں میںکمی کا آرہی ہے اس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی میں کمی آئے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت کا آمدنی اوراخراجات میں جو فرق ہے وہ مثبت ہے ،ملک کے اخراجات کیلئے اب قرض کی ضرورت نہیں رہی ،گزشتہ حکومتوں کے قرض کی واپسی کیلئے سود دینے کے لئے قرض لینے پر مجبور ہیں ،ڈھائی سالوں کے دوران چھ ہزار ارب لئے ہیں۔