منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم مہنگائی و بیروزگاری پر وزیراعظم کے خلاف پھٹ پڑے

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے وزیر اعظم عمران خان سے تما م حکومتی وزراء کے احتساب کا مطالبہ کر دیا کہتے ہیں کہ وزیر اور مشیر عوام کو سبز باغ دکھارہے ہیں، ٹیکنوکریٹ لو گ چلے جائیں گے ذلیل اور رسوا ہم لو گ ہو جائیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو ا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نور عالم خان اور نجیب ہارو ن ملک میں مہنگائی و بیروزگاری پر وزیراعظم کے خلاف پھٹ پڑے ۔ رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے وزیر اعظم کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ اور آپکی پارٹی کو ہماری باتیں بری لگیں گی ہم پارٹی سے مخلص ہیں ،وزراء اور مشیر آپ کو سبز با غ د کھا رہے میں بھی احتساب کے مرحلے سے گزر چکا ہوں لہذا تمام وزیروں اور مشیروں کا بلاتفریق احتساب ہو نا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ لوگ چلے جائیں گے عوام میں ذلیل و رسوا ہم ہی لو گ ہو جائیں گے ، پارٹی رکن نجیب ہارون نے وزیر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب 2023 تک کچھ نہیں ہوگا نہ کے فور منصوبہ لگے گا نہ کچھ اور ہو گا جس پر وزیراعظم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجیب ہارون صاحب آپ تو ہمیں اندھیرا دکھا رہے ہیں جس پر نجیب ہارون نے کہا کہ وزیراعظم صاحب برا نہ لگے تو میں آپ کو ٹھیک بتار ہے ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…