پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

کارڈف ٹیسٹ, انگلینڈ کو 350 رنز سے زیادہ برتری حاصل

datetime 11  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف(نیوزڈیسک)کارڈف میں جاری ایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے دن انگلش ٹیم کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔اس طرح اسے آسٹریلیا پر 400 سے زیادہ رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔اب سے کچھ دیر قبل جوس بٹلر سات، بین سٹوکس 42 اور سٹوورٹ براڈ چار رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی انگلش ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی ابتدائی دو وکٹیں 22 کے مجموعی سکور پر گر گئی تھیں۔انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے جو روٹ دوسری اننگز میں 60 رنز بنا کر مچل جانسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔اس سے قبل 73 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد ایئن بیل اور جو روٹ نے اننگز کو سنبھالا دیا اور چوتھی وکٹ کے لیے 97 رنز کی شراکت قائم کی۔انگلینڈ کے نوجوان فاسٹ بولر مارک وڈ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیااس موقع پر مچل جانسن نے نصف سنچری بنانے والے بیل کو 60 کے سکور پر بولڈ کر کے آسٹریلوی ٹیم کو چوتھی کامیابی دلوائی۔جمعے کو کھیل کے ابتدائی سیشن میں آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 308 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی اور اس طرح انگلینڈ کو آسٹریلیا پر 122 رنز کی برتری ملی۔آسٹریلیا کے آخری پانچ کھلاڑی تیسرے دن سکور میں صرف 44 رنز کا ہی اضافہ کر سکے۔انگلینڈ کی جانب سے تمام بولرز نے ہی اچھی بولنگ کی اور جیمز اینڈرسن نے تین جبکہ سٹوارٹ براڈ، معین علی اور مارک وڈ نے دو، دو وکٹیں لی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…