بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

ملائیشیا میں ضبط جہاز پی آئی اے کے حوالے

datetime 27  جنوری‬‮  2021 |

کوالا لمپور، اسلام آباد (آن لائن) ملائیشیا کی ایک عدالت نے طیارے کی لیز کے معاملے پر دو ہفتے قبل روکے گئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ فوری ریلیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق ملائیشین حکام نے 15 جنوری کو بوئنگ 777 طیارے پر

تحویل میں لے لیا تھا جب ایک عدالت نے طیارے کے کرایہ دار پیریگرین ایوی ایشن چارلی لمیٹڈ کی جانب سے درخواست منظور کر لی تھی۔عدالت نے برطانیہ کی ایک عدالت میں پی آئی اے کے ساتھ ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر لیز کے تنازع کے زیر التوا مقدمے کے نتیجے تک طیارے کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔ایئر لائن کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل کے مطابق دونوں فریقوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ تنازع کی دوستانہ طریقے سے تصفیے پر راضی ہو گئے جس کے بعد کوالالمپور ہائی کورٹ نے طیارے کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔پی آئی اے کے وکیل کوان ول سین نے کہا کہ پیریگرین پی آئی اے سی کے خلاف اپنا مقدمہ واپس لینے اور حکم امتناعی احکامات کو مسترد کرنے پر رضامند ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ہی پی آئی اے سی کے زیرانتظام دو بوئنگ طیارے فوری ریلیز کیے جائیں گے۔دونوں جیٹ طیاروں کو پی آئی اے کو 2015 میں دنیا میں طیارے لیز پر دینے والے والے سب سے بڑے ادارے

ایرکیپ نے لیز پر دیا تھا۔وہ اس پورٹ فولیو کا ایک حصہ ہیں جسے ائرکپ نے پی سی گرین ایوی ایشن کمپنی لمیٹڈ کو 2018 میں فروخت کیا تھا۔پیریگرن کی نمائندگی کرنے والے وکلاسے تبصرے کی درخواست کی گئی لیکن انہوں نے درخواست کا جواب نہیں دیا۔دریں اثنا ملائیشیا میں

ضبط کیا گیا قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا طیارہ پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے درمیان معاملات طے پاگئے جس کے بعد باہمی رضامندی سے ملائیشین عدالت میں درج کیس خارج ہوگیا ہے اور ضبط کیا گیا طیارہ قومی ایئر لائن کے

حوالے کردیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے طیارے کی پاکستان کو حوالگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا جہاز کے عملے کو ملائیشیا روانہ کیا جائے گا اور اگلے دو روز میں طیارے کو پاکستان واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے کو دوبارہ مسافر طیارے کے طور پر ہی آپریٹ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…