اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

احتجاج رنگ لے آیا، آن لائن امتحاناتکی اجازت مل گئی‎‎

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتجاج رنگ لے آیا، آن لائن امتحاناتکی اجازت مل گئی‎‎فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جی سی ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نےامتحانات کے لیےطالبات کو 3سہولتیں فراہم کر دیں، جس کے تحت طالبات اپنے گھروں یا کیمپس سے آن لائن امتحان دے سکیں گی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں

جی سی ویمن یونیورسٹی کی طالبات کاآن لائن امتحان کے لیے احتجاج رنگ لے آیا ، یونیورسٹی انتظامیہ نےامتحانات کے  لیے طالبات کو 3سہولتیں فراہم کر دیں، جس کے تحت طالبات اپنے گھروں یا کیمپس سے آن لائن امتحان دے سکیں گی۔نجی ٹی وی اے آر وائے کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کیمپس میں معمول کے مطابق تحریری امتحان میں شرکت کر سکیں گی جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کو کسی بھی کیٹیگر ی میں شمولیت کا اختیار دے دیا ہے۔خیال رہے ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں طالب علم آن لائن امتحانات کا مطالبہ کررہے ہیں اور سراپا احتجاج ہے، طلبا کا کہنا ہے کہ امتحان کوآن لائن کیا جائے مطالبات نہ مانےتواحتجاج جاری رہےگا، کوروناوائرس کی وجہ سے کلاسزبند اور تعلیم متاثرہوئی۔بعد ازاں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آن لائن امتحانات کیلئے طلبا کے احتجاج کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کچھ یونیورسٹیوں کےطلبہ آن لائن امتحانات کیلئےاحتجاج کررہےہیں، امتحانات کے حوالے سے فیصلہ یونیورسٹیز نے کرنا ہے، ایچ ای سی کو یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزسے رابطے کا کہا ہے، وی سیز دیکھیں اس سال مخصوص حالات میں ممکن ہے تو آن لائن امتحانات کرالیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…