منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

اگلے 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات والوں نے بتا دیا

datetime 26  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد، کراچی (اے پی پی، این این آئی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود تاہم بلوچستان میں

شدید سرد رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا ہے۔ منگل کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 15، استور منفی 13، کالام، اسکردو، پلوامہ، زیارت منفی 10، کوئٹہ، قلات، بگروٹ منفی 8، گلگت منفی 7، بارہ مولہ منفی 6 اور ہنزہ میں منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب کراچی میں بلوچستان سے آنے والی سرد ہوائوں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سے آنے والے نئے سسٹم سے کراچی کی ٹھنڈ میں اضافہ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سردی کی یہ لہر مزید 2روز رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال، شمال مشرق اور شمال مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 سے 40 فیصد رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…