اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں، سرکاری زمینوں کا قبضہ چھڑانے کو بھی سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا ہے، وزیراعظم کا اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماوں کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اور حکومتی رہنماؤں کو براڈشیٹ، فارن فنڈنگ کیس اور قبضہ مافیا ہے خلاف کریک ڈاؤن پر

بریفنگ دی گئی۔بتایاگیاکہ لاہور میں کھوکھر برادارن سے 38 کنال کی قیمتی اراضی واگزار کرلی ہے، گورانوالہ میں خرم دستگیر کے پٹرول پمپ سے بھی قبضہ واگزار کرالیا گیا۔بتایاگیاکہ قبضہ واگزار کرکے گجرانوالہ میں فیملی پارک بنادیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حیرت ہے سرکاری زمینوں کا قبضہ چھڑانے کو بھی سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا ہے، سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو (ن) لیگ کی سرپرستی حاصل رہی، سیاسی سرپرستی کے بغیر کوئی بھی سرکاری زمین پر قبضہ نہیں کر سکتا، قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے، اور حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ غیرملکی ممنوعہ فنڈنگ میں ہمارا دامن صاف ہے، اپوزیشن نے جو گھڑا کیسی کیلئے کھودا اس میں خود گرگئی،ہم نے ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ حاصل نہیں کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا، براڈشیٹ کے معاملے پر شفاف اور منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کو سامنے لائیں گے، اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ پروپیگنڈا کر کے حقائق چھپا لیں گے۔ذرائع کے مطابق

وزیراعظم نے غیرملکی ممنوعہ فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی ۔الیکشن کمیشن میں زیر سماعت کیسز پر فرخ حبیب اور براڈشیٹ پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے اجلاس کو بریفنگ دی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ براڈشیٹ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، براڈشیٹ کیس میں فائدہ اٹھانے والے تمام عناصر کو بے نقاب کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…