جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آرمی چیف اور زبیر عمر کے درمیان ملاقات

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ لیگی رہنما زبیر عمر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، اس بات کا انکشاف معروف صحافی صابر شاکر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ روز آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے،

انہوں نے کہا کہ دونوں میں ملاقات طے شدہ نہیں تھی، یہ ملاقات اسلام آباد کلب میں خوشگوار ماحول میں ہوئی، اسلام آباد کلب میں دونوں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے، معروف صحافی نے کہا کہ یہ ملاقات اتفاقیہ طور پر ہوئی،معروف صحافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیر عمر کو آرمی چیف سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں برنچ کیا تھا، دوسری جانب معروف صحافی صالح ظفر نے بھی اپنی رپورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ سمیت اسلام آباد کلب میں سنڈے برنچ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ صالح ظفر کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے عام شہریوں کی طرح خود کھانا پلیٹ میں ڈالا اور دیگر مہمانوں کی طرح کھانا لینے کے لئے قطار میں اپنی باری کا انتظار کیا،صالح ظفر کے مطابق جب آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اس کلب میں موجود تھے تو دن بارہ بجے کے بعد سابق گورنر سندھ اور ترجمان مریم نواز زبیر عمر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے،رپورٹ میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے کسی بھی شخص سے ملاقات سے انکار نہیں کیا اس لئے یہ تمام دعوے غلط ہیں کہ انہوں نے زبیر عمر سے ملنے سے انکار کیا، وہ اسلام آباد کلب میں موجود عام لوگوں سے ملے اور اسی طرح ان کی لیگی رہنما زبیر عمر اور ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات ہوئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…