بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے باغی گروپ کا سینٹ الیکشن میں اپنا امیدوار لانے کا عندیہ

datetime 25  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی کے باغی گروپ نے سینٹ الیکشن میں اپنا امیدوار اتارنے کا اشارہ دیدیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہم خیال گروپ کے رکن اسمبلی خواجہ دائود سلیمانی کی قیادت میں ہم خیال گروپ نے سینٹ الیکشن میں اپنا امیدوار لانے کا اشارہ دیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پارٹی کو دھوکہ نہیں کریں گے اور کسی دوسری جماعت سے بھی اتحاد کسی صورت نہیںکریں گے ۔ اگرہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو استعفے متفقہ دیں گےاور سینیٹ الیکشن میں امیداور بھی لائیں گے۔قبل ازیں وفاق اور تین صوبوں میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔پنجاب میں وزیراعلیٰ اور پارٹی اراکین کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جا رہے، سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلد اپنی میٹنگ بلا کر اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں میں شہاب الدین، ملک غضنفر چھینہ، تیمورلالی، مامون تارڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجازخان، گلریز افضل چن، غضنفرعباس، خواجہ داؤد بندیشہ، محی الدین کھوسہ اور عامر عنایت شہانی سمیت دیگر شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…