لاہور (آن لائن/این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی دارلحکومت لاہور میں پرچون سطح پر برائیلر گوشت کی قیمت 20روپے اضافے سے267، زندہ برائیلر مرغی کی قیمت14روپے اضافے سے184روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت152روپے درجن پر مستحکم رہی۔
آئے روز اضافے سے چکن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ شہر کے عام بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز برائیلر زندہ مرغی اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا جس کے بعد عام بازاروں میں زندگی مرغی 10 روپے فی کلو اضافے کے ساتھ 176 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتی رہی جبکہ برائیلر مرغی کا گوشت 20 روپے فی کلو اضافے کے ساتھ 267 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا۔ قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں کہتے ہیں بیف اور مٹن کھانا پہلے ہی مشکل تھا اب چکن بھی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے،فارمی انڈوں کی قیمت 152 روپے فی درجن اور دیسی انڈوں کی قیمت 300 روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔ دوسری جانب دکاندار حضرات بھی کاروبار میں مندی اور مہنگائی سے خاصے پریشان نظر آتے ہیں۔گزشتہ پانچ روز میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 34 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاہے کہ پاکستان بھر میں برائیلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔