جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

(ن) لیگ کی قیادت پی ڈی ایم اتحاد بچانے کیلئے سرگرم آصف زرداری کو اہم پیغام پہنچا دیاگیا

datetime 25  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کی قیادت ان ہائوس تبدیلی کے معاملے پر سامنے آنے والے اختلافات کے باعث پی ڈی ایم اتحاد کو بچانے میں سرگرم ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے سابق صدر آصف علی زرداری

کو اہم پیغام پہنچا یا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد ہر صورت برقرار رہنا چاہیے۔ ان ہائوس تبدیلی کے بیان سے اتحاد میں دراڑ پڑنے کا اندیشہ ہے۔وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے بیان پر نظر ثانی کی جائے۔ عدم اعتماد پیش کرنے کا مطلب 2018 کے الیکشن کو کور اپ دینے کے مترادف ہوگا۔ پی ڈی ایم کے اکثر قائدین ان ہائوس تبدیلی کے حق میں نہیں۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمیں مل جل کر باہمی مشاورت سے حکومت کے خلاف آگے بڑھنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی کی تجویز پر ہی ضمنی اور سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔مسلم لیگ( ن) کے قائدنے بختاور بھٹو کی شادی پر سابق صدر کو مبارکباد کا بھی پیغام دیا۔ ن لیگ کراچی سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما نے سابق وزیراعظم کا پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…