اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

باوجود بہت سی مجبوریوں کے وزیراعظم عمران خان نے تہیہ کر لیا اگر سینٹ میں اکثریت مل گئی تو کن لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا ؟ انتباہ جاری

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہےکہ نوازشریف نے کراچی میں کچھ مدد کی، اس میں کوئی شبہ نہیں۔پیپلز پارٹی رکاوٹیں ڈالتی رہی،وہ رینجرز کو ایکسٹینشن ہی نہیں دیتی تھی۔پاکستان کو آئین نے نہیں جوڑ رکھا ہے ،آئین پر تو ہم عمل ہی نہیں کرتے۔

اس ملک کو فوج نے جوڑ رکھا ہے ورنہ سیاستدانوں کی غیر ذمہ داری کے واقعات ہر روز کتنے ہوتے ہیں۔معیشت جب بھی سنوری، فوج نے سنواری ہے ۔سیاستدانوں کے دور میں تو اس سے زیادہ سنورنی چاہئے تھی مگر ایسا نہیں ہوا۔کھوکھر پیلس آپریشن کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا یہ ایک محدود سا آپریشن ہے ،بالکل صحیح ہوا،مریم نواز کو یہ بیان بالکل نہیں دینا چاہئے ،دوسرے لیگی لیڈروں کو اس کا دفاع نہیں کرنا چاہئے ، ہر شخص جانتا ہے یہ قبضہ گروپ ہے ،ان کی ایک عمارت تو سپریم کورٹ نے گرا دی تھی۔باوجود بہت سی مجبوریوں کےعمران خان نے اب تہیہ کرلیا ہے ، اگر عمران خان کو سینٹ میں اکثریت مل گئی تو قبضہ گروپوں پر بڑا سخت ہاتھ ڈالے گا۔ لاہور اور کراچی ائیر پورٹ گروی رکھ کر آصف زرداری نے قرضے لئے ، موٹروے گروی رکھ کر نواز شریف نے قرضے لئے ۔اسی پیٹرن پر اس حکومت نے قرضے لئے ۔اس کی وجہ یہ ہے 8ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوسکتا ہے مگر وہ نہیں ہوتا۔عقیل کریم ڈھیڈی نے ایک دن مجھ سے کہا اس ملک کو ہم نے برباد کیا ۔اس نے کہا بزنس مین ٹیکس دیتے ہی نہیں۔جاگیر دار اسمبلیوں میں بیٹھا ہے ، پچاس کروڑ کا آموں کا باغ فروخت کرتا ہے مگر وہ کوئی ٹیکس نہیں دیتا۔40سے پچاس لاکھ تاجر ٹیکس نہیں دیتے ۔50سے 60فیصد اکانومی بلیک ہے ۔ایف بی آر بیٹھی کیا کررہی ہے ۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…