پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

کالاباغ ڈیم، پیپلزپارٹی نے دھمکی دیدی

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) کالاباغ ڈیم، پیپلزپارٹی نے دھمکی دیدی،پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی میر منور علی تالپور، فقیر شیر محمد بالالانی اور عمران ظفر لغاری نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے انتہائی متنازعہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے کسی بھی سمری کی منظوری دی تو یہ ن لیگ کیلئے خود کشی کے مترادف ہوگا۔پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سمری کی منظوری سے پہلے سے پریشانیوں میں گھرا ہوا ملک مزید افراتفری کا شکار ہوگا اور ملک کے تین صوبوں کی زمین میدان جنگ میں تبدیل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی جب جب کالا باغ ڈیم کے حوالے سے کوئی کوشش کی گئی تو ملک کے تین صوبوں، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے عوام سراپا احتجاج ہوئے کیونکہ تین صوبوں کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں اور عوام کا ماننا ہے کہ کالا باغ ڈیم سے صرف پنجاب کو فائدہ ہوگا اور باقی تین صوبوں کی زراعت ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی صورت میں پنجاب کا پانی پر مکمل کنٹرول ہوگا اور شدید بارشوں اور سیلاب کی صورت میں پنجاب اپنی زرعی زمینوں کو بچانے کیلئے پانی کھول دے گا جس کی چابی پنجاب کے پاس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ کالا باغ ڈیم کے مردے کو اب تک دفن کردیا جاتا لیکن پہلے سے احساس محرومی میں مبتلا چھوٹے صوبوں کو تنگ کرنے کی خاطر کالا باغ ڈیم کا مسئلہ تازہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی اس وقت پنجاب اور مرکز میں حکومتیں ہیں لہذا ن لیگ کو چاہئے کہ وہ پانی کی ذخیرہ گاہوں اور پن بجلی کیلئے دوسرے متبادل ذرائع تلاش کرے اور ملک میں چھوٹے ڈیموں کا جال بچھایا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پورا ملک افراتفری کی زد میں آجائے گا اور عوامی احتجاج کی صورت میں پی پی پی سب سے آگے ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…