اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

’’ پی ڈی ایم کو جتنااستعمال کرنا تھاکرلیا‘‘ پیپلز پارٹی جلد اتحاد سے الگ ، تہلکہ خیز پیش گوئی

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب نے پی ڈی ایم کو جتنااستعمال کرنا تھاکرلیا، پیپلزپارٹی بہت جلد باقاعدہ اس اتحاد سے الگ ہو جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ

ہر تین ماہ کے بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں،پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں،تین سال بعد بھی آپ کا کوئ چانس نہیں زمانہ اور وقت آگے چلا گیا ہے آپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہابزنس پر توجہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری اورنوازشریف ماضی کےسیاسی کردارہیں، زرداری صاحب نے پی ڈی ایم کو جتنااستعمال کرنا تھاکرلیا، پیپلزپارٹی بہت جلدباقاعدہ اس اتحاد سے الگ ہو جائے گی۔قبل ازیں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پلان ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پلان، استعفوں سے شروع ہوئے جلسوں پر رکے اب وہاں بھی بس ہو گئی توعدم اعتماد کی گفتگو، کس مائی کے لال کی جرات ہے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانے کی، آپ تاعمر قید اور نااھلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے گا،کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔ انہوں نے کہاکہ یہ حیران کن ہے کہ وزیر اعلیٰ یا کوئی پبلک آفس ہولڈر کہے کہ“میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر ہو یا وزیر اعلیٰ ہر شہری کو جوابدہ ہے وفاقی وزیر کی حیثیت دے۔ انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 149اور دیگر شقوں کے تحت کوئی آفیسر اور وزیراعلی وفاقی حکومت کی انکوائری سے روگردانی نہیں کر سکتاجواب دیں ‎



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…