جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مالم جبّہ پہنچنے والے 48 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیدیا

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات(این این آئی)خیبرپختونخواہ کے سیاحتی مقام مالم جبّہ پہنچنے والے 48 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا۔سوات کے علاقے مالم جبّہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسنو بورڈنگ کپ کے دلچسپ مقابلے میں ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں حصہ لے رہے ہیں ،ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبّہ پہنچی ۔خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹوورازم اتھارٹی کی

جانب سے منعقدہ اسنو بورڈنگ کپ میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑی اپنے فن کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر یورپ، بیلجیئم اور افغانستان سے 48 کھلاڑی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں، ان میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔اسنو بورڈنگ کپ میں شرکت کے لیے مالم جبّہ پہنچنے والے غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان کو سیاحت کے لیے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سیاح آسانی کے ساتھ پاکستان آسکتے ہیں۔جنت نظیر وادی نے برف کی سفید چادر اڑھی تو ملک کے دیگر حصوں سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھی قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے مالم جبہ کا رخ کررہے ہیں۔اسنو بورڈنگ مقابلوں میں شرکت کرنے والے بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کا کہنا تھا مالم جبّہ اسنو بورڈنگ میں شرکت کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان محفوظ اور خوبصورت ملک ہے یہاں حسین مقامات کے ساتھ لوگ بھی عوام دوست ہیں اور کھلے دل سے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، غیر ملکی سیاح آسانی اور بے فکری سے پاکستان آسکتے ہیں۔غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مالم جبّہ سوات میں بین الاقوامی معیار کا سلوپ قدرتی طور پر موجود ہے جسے محکمہ کھیل اولمپک مقابلوں میں شامل کرکے یہاں مقابلے کرا سکتے ہیں۔کمشنر ملاکنڈ ظہیر السلام نے اسنو بورڈنگ کپ میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور بڑی تعداد میں سیاحوں کی مالم جبہ آمد پر اْن کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسنو بورڈنگ کپ میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت خوش آئند ہے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کے لئے مزید اقدامات بھی اٹھائے گے۔پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ میں شریک کھلاڑی اور سیاحوں کی دلچسپی کے لئے فوڈ اینڈ میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…