منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

’’وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیب ہاتھوں ممکنہ گرفتاری ‘‘ پی پی کاان ہاؤس تبدیلی اورنیاوزیراعلیٰ لانے کا فیصلہ تبدیل

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی نیب کے ہاتھوں ممکنہ گرفتاری، پیپلزپارٹی نے ان ہاؤس تبدیلی اورنیاوزیراعلی سندھ لانے کا فیصلہ تبدیل کردیا،نئی حکمت عملی کے تحت وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نیب حراست میں رہتے ہوئے وزیراعلی سندھ کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے ،آئینی ماہرین کی جانب سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ پرجرم ثابت ہونے

تک بطوروزیراعلی کام کرنے کاقانونی راستہ بتائے جانے کے بعدپیپلزپارٹی کی قیادت نے مراد علی شاہ کوبرقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔قومی موقر نامے 92کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اورسندھ حکومت کے تعلقات ایک بارپھرکشیدہ ہونے اوربعض وفاقی وزراکی سندھ کے حکومتی امورمیں بڑھتی ہوئی مداخلت اورنیب ریفرنس کے بعد وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی نیب کے ہاتھوں ممکنہ گرفتاری کی اطلاعات نے سندھ میں کھلبلی مچادی ہے تاہم پیپلزپارٹی کی قیادت نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیرشیخ رشید احمد کووزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی گرفتاری کا ٹاسک دیے جانے کی اطلاعات کے بعداپنی حکمت عملی طے کرلی ہے ۔ پیپلزپارٹی کے معمتد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے حالیہ دورہ سندھ اوراہم حلقوں سے ان کی ملاقاتوں کوپیپلزپارٹی کی جانب سے انتہائی باریک بینی سے مانیٹرکیا گیا ہے جس میں اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے تحفظات لاحق ہیں۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ گرفتاری پرپیپلزپارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ مراد علی شاہ نیب کی تحویل میں جیل سے بھی وزارت اعلی کے امورنمٹائیں گے اوران کی جگہ سندھ اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…