جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

“مولانا فضل الرحمن کو لیبیا کےمعمر قذافی اور عراق کےصدام حسین نےفنڈنگ کی اگر الیکشن کمیشن سکروٹنی کرے گا اور ہمیں بلائے گا تو ہم۔۔ “حافظ حسین احمد کے انکشافات‎

datetime 24  جنوری‬‮  2021 |

کوئٹہ(مانیٹرنگ +این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی پارٹی میں بیرونی فنڈنگ کی بات اٹھائی تھی، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیرونی فنڈنگ پر معذرت کی تھی اور انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ بیرونی فنڈنگ ان کے ذاتی اخراجات پر خرچ ہو گئی،

اس موقع پر وہ رو پڑ ے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی پارٹی کا حصہ ہوں۔انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “مولانا فضل الرحمن کو لیبیا کےمعمر قذافی اور عراق کےصدام حسین نےفنڈنگ کی۔ اگر الیکشن کمیشن سکروٹنی کرے گا اور ہمیں بلائے گا تو ہم تمام تفصیلات انہیں مہیا کریں گے ، دوسری جانب انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فضل الرحمن گروپ کو جمعیت علماء اسلام پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکے کیوں کہ الیکشن کمیشن میں مولانا فضل الرحمن کی شمولیت سے پہلے اصل رجسٹریشن جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا شجاع الملک کے ذریعے ایک یاداشت جمع کی گئی ہے جس میں واضح کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نام کو فضل الرحمن گروپ استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ اس سے پہلے الیکشن میں فضل الرحمن گروپ جے یو آئی ف کے نام سے الیکشن لڑتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مارچ 2020ء میں کامران مرتضیٰ کے ذریعے ایک درخواست دی گئی تھی کہ غلطی سے الیکشن کمیشن میں جے یو آئی ف لکھا گیا ہے اسے جمعیت علماء اسلام پاکستان کیا جائے جو کہ غلط بیانی پر مبنی ہے الیکشن کمیشن میں تحقیقات کے بغیر اس میں ترمیم نہیں کرسکتی۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن کو جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی) کا نام استعمال کرنے سےروکنے کیلئے الیکشن کمیشن میں جے یو آئی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا شجاع الملک کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی ہے، الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں مولانا شجاع الملک نے موقف اپنایا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی جماعت جے یو آئی ف کے نام سے رجسٹرڈ تھی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی ف کو الیکشن کمیشن نے الگ انتخابی نشان الاٹ کیا تھا موقف سنے بغیرمولانا فضل الرحمن کی پارٹی کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے دیا گیا، مولانا شجاع الملک نے موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قانونی نقاط مدنظر نہیں رکھے الیکشن کمیشن تمام فریقین کو سن کر تعین کرے جے یو آئی پاکستان کونسی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…