ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جسٹس عظمت سعید کی تعیناتی براڈشیٹ انکوائری پر مٹی ڈالنے کے مترادف قرار

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے جسٹس عظمت سعید کو براڈ شیٹ کی انکوائری کمیٹی کا سربراہ تعینات کرنے کو معاملے پر مٹی ڈالنے کے مترادف قرار دیدیاہے انہوں نے کہا کہ جسٹس عظمت سعید کی بطور براڈ شیٹ کمیٹی سربراہی پر ایک پنجابی کہاوت یاد آ گئی”بھانویں ماسی

بنے سس اونوں وی ڈین والا سی‘‘عمران خان نے سابق جج عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کی سربراہی دیکر اپنی ہی عزت اورغیرت کا جنازہ نکال دیا،کیس لندن انکوائری پاکستان میںسلیکٹڈ نے خود کو بچانے کے لیے اچھا ڈرامہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ انکوائری کا سربراہ ایسے شخص کومقررکیاگیاجو عمران خان کی ہسپتال شوکت خانم کے بورڈ آف گورننس کا ممبر ہے،سلیکٹڈ کا براڈشیٹ کیس کی شفاف تحقیقات کرنا مقصد ہوتا تو عظمت سعید کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ نہ بنایا جاتا، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو شخض مبینہ طور پر شریک جرم ہے اسے سربراہ بنا نے کا مقصد یہ ہے کہ معاملے پرمٹی ڈالی جائے اورجان بچائی جائے،عظمت سعید سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بھی بڑا فراڈ ہے۔قوم اپنی کمائی لوٹنے اور لٹانے والوں کا احتساب چاہتی ہے، زخموں پرنمک چھڑکنے والا مذاق نہیں ماشاء اللہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھادیا گیا ہے۔  فیصل کریم کنڈی نے جسٹس عظمت سعید کو براڈ شیٹ کی انکوائری کمیٹی کا سربراہ تعینات کرنے کو معاملے پر مٹی ڈالنے کے مترادف قرار دیدیاہے انہوں نے کہا کہ جسٹس عظمت سعید کی بطور براڈ شیٹ کمیٹی سربراہی پر ایک پنجابی کہاوت یاد آ گئی”بھانویں ماسی بنے سس اونوں وی ڈین والا سی‘‘عمران خان نے سابق جج عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کی سربراہی دیکر اپنی ہی عزت اورغیرت کا جنازہ نکال دیا

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…