منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور افغانستان کے باکسر آمنے سامنے، ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کر دی

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبرختونخوا کے شہر پشاور میں پاکستان اور افغانستان کے باکسر آمنے سامنے ہوئے۔ قیوم اسٹیڈیم میں منعقد ٹورنامنٹ میں باکسرز نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کر دی، ہمسایہ ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلوں سے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پاکستان اور افغانستان کے باکسرز کے درمیان پروفیشنل باکسنگ کے مقابلے ہوئے جن میں باکسنگ کونسل اور محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیراہتمام ایک روزہ ایونٹ میں 12 افغان کھلاڑیوں سمیت 24 باکسرز نے حصہ لیا۔ مقابلوں میں افغان

کھلاڑی پاکستانی باکسرز پر بھاری ثابت ہوئے تاہم شائقین اور کھلاڑی طویل عرصے بعد باکسنگ کے پروفیشنل مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادرنے کہا کہ مقابلوں سے باکسنگ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ساتھ ہی پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے۔شکیل قادر نے کہا کہ باکسنگ مقابلے کو دیکھیں، یہی طریقے ہوتے ہیں دو ملکوں کے درمیان روابط بڑھانے کے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس قسم کی ایکٹیوٹیز کو مزید انکریج کرنا چایئے اسی طریقے سے ان دونوں ممالک کے تعلقات آگے بڑھیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…