اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا مزید طوفان عوام کو نگلنے کیلئے تیار

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر(این این آئی) حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا مزید طوفان عوام کو نگلنے کیلئے تیار‘ آٹا‘ چینی‘ گھی‘ دالیں‘ مصالحہ جات اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ‘ آئل اور گھی کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافے نے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے-ان خیالات کا اظہار

پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ملک محمد سلیم اور جنرل سیکرٹری طالب ندیم لاشاری ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور معیشت کی بہتری پر توجہ نہ ہونے کیوجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں وزراء کی زیادہ توجہ اپنے محکموں کی بجائے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مرکوز ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی کے باعث غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران کہتے ہیں سابقہ حکمران کرپٹ تھے مگر انہوں نے عوام کو ریلیف دیئے رکھا موجودہ حکمرانوں نے ریلیف کی بجائے عوام کو تکلیف کے سواء کچھ نہیں دیا وزیر خزانہ جو 42 روپے لیٹر پٹرول کا رونا روتے رہے ہیں اب ان کے دور میں پٹرول پر ضرورت سے زائد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے تبدیلی سرکار کیخلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔دریں اثناء آئل اور گھی کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافے نے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے آئل کی قیمت 15 دن کے اندر 10 سے 15 روپے فی کلو اضافے کے بعد 270 روپے کلو تک جا پہنچی ہے اسی طرح گھی کے نرخ بھی 8 سے 10 روپے فی کلو مہنگے ہوئے ہیں جبکہ انڈے کے نرخوں میں 50 روپے فی درجن کی کمی دیکھنے میں آرہی ہے اسی طرح آلو‘ مٹر‘ گوبھی اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے البتہ پھلوں کی قیمتیں جوں کی توں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…