جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فضل الرحمان جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعون نے کہا ہے کہ فضل الرحمان جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں، انہوں نے چندے سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینز کے ذریعے بنائیں۔ عوام کو ورغلانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست مفاد پرستی سے لتھڑی پڑی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کرپشن

بچانے کے لیے یہ ٹولہ دربدر ٹکریں مار رہا ہے، کپتان کی حکومت میں ان کی چیخیں مزید بلند ہوں گی۔فضل الرحمن جدید دور کے وہ کرپٹ جادوگر ہیں جس نے دین کینام پر جمع کئے چندے کیپیسے سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینز کیذریعے بنائیں۔ ہر دور میں عوام کو ورغلانے والے مولانا کی سیاست مفاد پرستی اور فساد سے لتھڑی پڑی ہے۔ معاون خصوصی پنجاب کا کہنا تھا کہ مولانا اربوں کی کرپشن بچانے کے لیے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا اور پی ڈی ایم کے شور شرابے، آہ و بکا کی اصل وجہ ان کے اپنے سیاہ کرتوت اور کرپشن کے وہ پہاڑ ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کیٹولے کی گھٹیا سیاست کی لٹیا ڈوب چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفوں، لانگ مارچ کے بعد اب تحریک عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا گیا، ان بزدل لوگوں میں عدم اعتماد کی بھی جرات نہیں۔ سندھ کے شہزادے نے عدم اعتماد کا گھسا پٹا اسکرپٹ لکھا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ٹولے کی گھٹیا سیاست کی لٹیا ڈوب چکی ہے۔ استعفوں، لانگ مارچ کی گیڈر بھبکیوں کے بعد اب تحریک عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا گیا ہے لیکن ان بزدل لوگوں میں عدم اعتماد کی بھی جرأت نہیں۔ شہزادے کی عدم اعتماد کی بڑھک پر جعلی راجکماری اور

مولانا شاک میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا آغاز بھی عبرتناک تھا اور انجام بھی عبرتناک نظر آ رہا ہے۔ عوام ان ڈرامہ باز عناصر کی رگ رگ سے واقف ہیں اور حقیقت میں پی ڈی ایم پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور لوٹ مار کا حساب ہو کر رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…