جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاناما کیس میں عمران خان کی مدد کی تھی،شبر زیدی کا انکشاف

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ پاناما کیس میں انہوں نے عمران خان کی مدد کی تھی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پاکستانی سیاستدانوں کا کوئی مقابلہ نہیں، بلاول اور مریم صرف تنقید کرتے ہیں، کبھی پلان پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مالی بے ضابطگیوں کی تفتیش،

عدالتوں، بیوروکریسی اور فوج کا کام نہیں، آڈٹ کرنا پروفیشنلز کا کام ہے۔سابق چیئرمین ایف بی آر نے بیوروکریسی کے کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سو میں سے پانچ کام غلط بھی ہو سکتے ہیں، اسی وجہ سے نیب کی پکڑ کا خوف زہن میں سوار رہتا ہے۔شبرزیدی نے ریکوڈک سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹیتھیان سے بات کر کے دوبارہ کام شروع کرنے کا راستہ نکالا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کی جائیداد میں مکمل شفافیت ہے، عمران خان نے بنی گالہ کی پراپرٹی فائنانس کی تھی۔دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے سابق چیئرمین آر شبر زیدی نے حکومت کو 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دے دی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شبر زیدی نے حکومت کو تجویز دی کہ وہ یکم جولائی 2021 سے 5 ہزار کا نوٹ بند کردے اور اس تبدیلی سے دو ماہ پہلے آگاہ کرے۔شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی مخالفت کرنے والوں کو اس کے غلط استعمال کا اندازہ نہیں ہے، اس سے ان کے مفادات ختم ہوں گے۔سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ اس سے معیشت بہتر ہوگی اور بینکاری مستحکم ہوگی جبکہ رشوت ستانی مشکل ہوجائے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پاکستانی سیاستدانوں کا کوئی مقابلہ نہیں، بلاول اور مریم صرف تنقید کرتے ہیں، کبھی پلان پیش نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…