ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کسی بھی پاکستانی ایئرلائن میں سفر نہ کریں،اقوام متحدہ کا اپنے سٹاف کو حکم، اچانک فیصلے کی وجہ بھی پتہ چل گئی

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک ،کراچی (این این آئی ، آن لائن)اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحد کی جانب سے یہ فیصلہ مشکوک لائسنس کی تحقیقات کے باعث کیا گیا جس کے بعد اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو

افغانستان کے لیے رجسٹرڈ ائیرلائن سے سفر کرنے کی اجازت دی۔خیال رہے کہ چند ماہ قبل وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ 262 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔دوسری جانب  یورپیئن یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئرلائن پر عائد پابندیاں ہٹانے سے انکار کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی ایوی ایشن ادارے یورپین یونین ایئرسیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیفٹی آڈٹ کے بغیر پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت سے انکار کر دیا، پی آئی اے کی طرف سے ایاسا سے پروازوں کی عبوری اجازت طلب کیے جانے کے جواب میں یورپین یونین ایئرسیفٹی ایجنسی کا خط موصول ہوگیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کو مزید 3 ماہ کے لیے توسیع دی جارہی ہے جس پر سول ایوی ایشناتھارٹی کے سیفٹی آڈٹ تک نظر ثانی نہیں کی جائے گی۔خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ پی آئی اے سے متعلق یورپی یونین کے خدشات دور کر دیئے ہیں لیکن اب خبر آئی ہے کہ یورپیئن یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئرلائن پر عائد پابندیاں ہٹانے سے انکار کردیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…