سکھر(این این آئی) حیدرآباد کے قریب مال گاڑی کی پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئی ہیں، بوگیوں کے ٹریک سے اترنے کے باعث مسافرٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ۔ پاکستان ریلوے پولیس کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا کہ مکی شاہ کے قریب ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی دوبوگیاں اتر گئی ہیں۔پاکستان ریلوے پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ یارڈ
سے شفٹنگ کے دوران مال گاڑی کی بوگیاں اتری ہیں۔ریلوے کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا کہ ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا ہے تاہم اس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔پاکستان ریلوے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایاکہ حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت فی الحال معطل ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی جانے والے مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔