مکوآنہ (این این آئی )فیصل آبادسمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں واقع 20 بڑے درباروں کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ انرجی آڈٹ کے بعد دربار سولر پر منتقل کر دیے جائیں گے جبکہ بادشاہی مسجد کو بھی
سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گادرباروں میں داتا دربار لاہور، بلھے شاہ دربار قصور، شاہ شمس سبزواری تبریز دربار ملتان اور سلطان باہو شورکوٹ جھنگ سمیت دیگر دربار شامل ہیںواضح رہے کہ پنجاب حکومت اس سے پہلے سرکاری اداروں کو سولر پر منتقل کرنے فیصلہ کر چکی ہے۔سال 2019 میں پاکستان کی سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا آغاز ہوا تھا اور اس وقت زولاجیکل سروے آف پاکستان کی عمارت میں 8 کلو واٹ کا سولر پلانٹ نصب کرکے منصوبے کا افتتاح کیا گیا تھا۔نومبر 2020 میں کے الیکٹرک نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سولر انرجی پارک بنانے کا اعلان کیا تھا۔