سرگودھا(این این آئی)سرگودھا شہر کے علاقہ میں اوباش نے گھر میں اکیلی خاتون کو دبوچ لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے آبرو ریزی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے 24 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرلیا اور مصروف تفتیش ہے۔
زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ فیکٹری ایریا کے محلہ بسم اللہ پارک میں شہری عبدالرؤف کی بیوی گھر میں اکیلی تھی کی اوباش نوجوان نے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو دبوچ لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے آبرو ریزی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا جس کی اطلاع دیتے ہوئے عبدالروف نے تھانہ فیکٹری ایریا کو بتایا کہ اس کی بیوی گھر میں اکیلی تھی کہ نوجوان امبریز نے زبرد ستی آبرو ریزی کی اور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ جس کی مدعیت میں تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے مقدمہ میں ملوث ملزم امبریز ولد میاں محمد کو 24گھنٹوں میں گرفتارکرلیا اور مصروف تفتیش ہے۔