پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’ہم الخالد ٹینک تو بنا رہے ہیں ، لیکن گاڑی کیوں نہیں بنا سکے ‘‘ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا حیران کن انکشاف

datetime 22  جنوری‬‮  2021 |

راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم الخالد ٹینک تو بنا رہے ہیں تاہم گاڑی نہیں بنا سکتے اس کی وجہ سول ملٹری تعلق درست نہ ہونا رہا ہے مگر ہم سول ملٹری روابط بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے

بارانی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دنیا کسی سیاستدان یا مولوی نے نہیں یونیورسٹی نے بنائی، ترقی کی بنیاد دلیل اور منطق ہے، ماضی سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہے، جب فیصلے وقت پر نہ ہوں تو دہائیاں سزا بھگتنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی اور ایگری کلچر ٹیکنالوجی کو اکٹھا کررہے ہیں، دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام رکھتے ہوئے ہم بہت پیچھے ہیں، مولیاں گاجر بیچ کر ہم ترقی نہیں کر سکتے اس لیے ترقی کے لیے زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم الخالد ٹینک تو بنا رہے ہیں لیکن گاڑی نہیں بنا سکتے اس کی وجہ سول ملٹری تعلق درست نہ ہونا رہا ہے لیکن ہم سول ملٹری روابط بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، ہمیں ڈرون مینو فیکچرنگ ملٹری کے تعاون سے ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کے لیے ہم ملک میں کچھ نہیں بنا رہے، نجکاری کا مقصد یہی ہے کہ ہم اپنے ملک میں خود چیزیں بنائیں، اگلے پانچ سال میں تبدیل پاکستان نظر آئیگا۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو ملک قیوم اور افتخار چوہدری کے سوا کو ئی جج نظر نہیں آتا، براڈ شیٹ انکوائی کمیٹی میں کوئی حکومتی وزیر شامل نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز گھر سے منہگے ترین ڈریس ڈیزائنر کے کپڑے پہن کر نکلتی ہیں، یہ بتاتے کیوں نہیں کہ پیسے کہاں سے آئے ہیں، ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں عوام کے پیسے واپس کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…