منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

شنیرا نے اسلام آباد ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان کو چیلنج دیدیا

datetime 22  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے نجی ہوٹل کے منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے والی خواتین کو انگریزی کا چیلنج دے دیا۔گزشتہ روزاسلام آباد کے ریستوران کی مالکن خواتین کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں خواتین اپنے مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑاتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اورسوشل میڈیا

صارفین کے ساتھ ملک کی معروف شخصیات نے بھی ان دونوں خواتین کو ملازم کی توہین کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ایک سوشل میڈیا صارف آمنہ خان نے ویڈیو پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا چونکہ ہم مالک ہیں اور ہم بور ہورہے تھے اس لیے چلو ہم ایک بہترین ملازم کا مذاق اڑاتے ہیں جو ہمارے ساتھ 9 سال سے کام کررہا ہے۔ اس ٹوئٹ کے بعد اسی طرح کی مزید ٹوئٹس بھی دیکھنے میں آئیں۔دیگر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شنیرا اکرم نے بھی ٹوئٹر پر ریستوران کی مالکن خواتین کی اس حرکت کی شدید مذمت کی اور ملازم کا دفاع کرتے ہوئے اسے ہیرو قرار دیا۔ اس کے علاوہ شنیرا اکرم نے انسٹاگرام اسٹوری پر وائرل ہونے والی ویڈیو شیئر کی اور دونوں خواتین پر طنز کرتے ہوئے کہا میں بھی بورہورہی ہوں لہذا میں تم دونوں خواتین کو انگریزی کے مقابلے کا چیلنج دیتی ہوں۔واضح رہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین پہلے اپنا اور اپنے مینجر کا انگریزی میں تعارف کرواتی ہیں اور منیجر سے ان کے متعلق سوال پوچھتی ہیں جس پر منیجر کہتے ہیں کہ وہ تقریبا 9 سال سے اس ریستوران میں کام کررہے ہیں۔جس پرایک خاتون پوچھتی ہے آپ نے انگلش کی کتنی کلاسیں لی ہیں اور منیجر سے انگریزی میں اپنا تعارف کروانے کے لیے کہتی ہیں۔ جس پر مینجر ہچکچاتے ہوئے بمشکل ایک جملہ ہی بول پاتے ہیں۔ جس پر خاتون نہایت توہین آمیز انداز میں ہنستے ہوئے منیجر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہتی ہے یہ ہمارے منیجر ہیں جو ہمارے ساتھ 9 سال سے ہیں اور یہ وہ بہترین انگلش ہے جو یہ بولتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…