منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

’’براہِ کرم میری والدہ کو اپنی دْعاؤں میں یاد رکھیں‘‘ باکسر عامر خان کی والدہ خوفناک مرض کینسر کی شکار

datetime 22  جنوری‬‮  2021 |

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی والدہ لبلبے کے کینسر کا شکار ہوگئیں اس ضمن میں باکسر عامر خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ ماضی کی اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں دیکھا گیا کہ باکسر عامر خان کی

والدہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر بیحد خوش ہیں۔باکسر عامر خان نے والدہ اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو ایک اہم اطلاع سے آگاہ کیا۔عامر خان نے کہا کہ میری والدہ میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق میری والدہ اس وقت کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں۔باکسر عامر خان نے بتایا کہ ’اْن والدہ خود کو بہتر اور مضبوط محسوس کر رہی ہیں۔اْنہوں نے اپنے مداحوں سے دْعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم میری والدہ کو اپنی دْعاؤں میں یاد رکھیں۔باکسر عامر خان کی اس پوسٹ پر اْن کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اْن کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دْعائیہ پیغامات جاری کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…