حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کی ایک اور ویڈیو شیئر کر دی

22  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی میک اپ کرواتے ویڈیو بھی جاری کردی ہے جبکہ حریم شاہ نے کہاہے کہ عبدالقوی میرا ٹارگٹ تھے، پوری منصوبہ بندی سے ویڈیو بنائی،کراچی میں فاروق ستار سے ملاقات ان کی فرمائش پر کی۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی ایک اورویڈیو جاری کی ہے

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں مفتی قوی کو خاتون سے میک کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔شیئر کی جانے والی ویڈیو میں حریم شاہ خود بھی نظر آرہی ہیں اور وہی ویڈیو بھی بنا رہی ہیں۔ویڈیو کے بیک گرائونڈ میں مقبول میم ڈائیلاگ (مارو مجھے مارو)کا استعمال کیا گیا ہے۔دوسری جانب خصوصی گفتگوکرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ مفتی عبدالقوی کی پٹائی پلان بناکر کی ،مفتی عبدالقوی کو میں نے نہیں میری کزن نے تھپڑ مارا تھا۔انہوں نے بتایاکہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی لڑکی عائشہ شاہ میری کزن ہے۔حریم شاہ کے مطابق عائشہ شاہ سافٹ ویئر انجینئر ہے اور مفتی عبدالقوی سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی تاہم عبدالقوی نے غلط بات کی اسلئے اس نے تھپڑ مارا۔ حریم شاہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے مارپیٹ کرنے اور ان کو ایکسپوز کرنے کے لیے بلایا تھا؟اور آپ نے مفتی عبدالقوی کو ٹارگٹ کیا؟ جس پر حریم شاہ نے کہا کہ ہاں میں نے ٹارگٹ کیا کیونکہ اس بار عبدالقوی میرا ٹارگٹ تھے۔مگر حریم کا یہ عمل ان کی والدہ کو پسند نہ آیا، ٹاک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے ڈانٹا انہوں نے کہا اب یہ رہتا تھا یہ بھی کرلیا۔حریم شاہ نے دعوی کیا کہ کچھ عرصے پہلے فاروق ستارکی فرمائش پر ان سے ملاقات کی، 6 ماہ سے میرا اور فاروق ستار کا فون پر رابطہ تھا، فاروق ستار نے کہا تھا کہ آپ میری مہمان بنیں گیں۔حریم شاہ نے کہا کہ فاروق ستار نے جھوٹ بولا، ملاقات انکی دعوت پر ہی ہوئی، فاروق ستار نے کہا میرے حالات بہت خراب ہیں۔حریم شاہ نے بتایاکہ وہ دیگر تین دوستوں کے ہمراہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں فاروق ستار میں ملیں تھیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…