ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کو اسرائیل کی فرنچائز حکومت قرار دیدیا گیا

datetime 22  جنوری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس کے رکن اور جمعیت علماء پاکستان کے جنرل سیکریٹری مولانا شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ پاکستان پر چار جانب سے حملہ کیا جارہا ہے ۔پاکستان ہر مسلط موجودہ حکومت اسرائیل کی فرنچائز حکومت ہے۔ملک میں عقیدہ ختم نبوت سے لے کر تہذیب پر ہونے والے تمام حملوں کے تانے

بانے تل ابیب سے ملتے ہیں ،آزادانہ منصفانہ انتخاب نہیں ہوتے اور تحریک چلتی ہے تو برداشت کرتے ہیں۔پاکستانی قومی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے لابنگ کرنے والوں کو مسترد کرتے ہیں۔پاکستان اور اطراف کی طاقتور قوتیں کان کھول کر سنیں عوام اسرائیل کو تسلیم کرنا کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو جے یو آئی کے تحت نیو ایم اے جناح روڈ پر منعقدہ اسرائیل نامنظور مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ اویس نورانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جلسوں میں بچوں کولانے کا الزام لگایاگیا،تمہارے بچے نہیں ہمارا کوئی قصور نہیں۔خود کو ختم نبوت کا مجاہد قرار دینے والے سے پوچھتا ہوں 2002 میں مشرف نے آئیں معطل کیا تو عقیدہ ختم نبوت کی شق کو کس نے بحال کرایا ۔فضل الرحمن کھلاڑی ہیں عمران خان تسلیم کریں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہاتھا کہ پانچ لوگ کہہ دیں گو عمران گو تو ہٹ جائوں گا ۔چینی آٹے کے بحران کا پوچھو تو کہتے ہیں کہ پتہ نہیں یہ مافیا کہاں سے آگئیں۔ کہتے ہیں بھنگ کی معیشت کو ابھاریں گے ۔اب زیتوں کے باغ لگانے کی بات کررہے ہیں۔انڈے کٹوں کی بات ہوتی ہے لگتا ہے کسی کریانے کی دکان چلانے والے سے بات کررہے ہیں۔مدرسوں کی مانیٹرنگ کی باتیں کررہے ہیں ۔خبردار کرتا ہوں مساجد منبر محراب مدارس کی طرف آنکھ کی تو

آنکھیں نوچ لیں گے ۔۔اپنی حدود کا تعین کرلیں ۔حکومت لانگ مارچ کے بجائے شارٹ مارچ میں ہی فارغ ہوجائیگی۔دین فروش مولویوں کو مدارس میں داخل نہ ہونے دیا جائے ۔قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں اب ان کے گھبرانے کا وقت ہے ان کو حکومت سے نکالیں گے۔جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل

مخالف ملین مارچ کا انعقاد پاکستان کے بچے بچے نے دل کی آواز ہے ۔اسرائیل یہودیوں کی ناجائز ریاست ہے جو فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کررہی ہے ۔دنیا اس ظلم پر خاموش اور تماشہ دیکھ رہی ہے ۔فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے۔پاکستان کے آئین کا بھی تقاضہ ہے کہ فلسطین کی حمایت کی جائے ۔ہم کسی عرب

ریاست کی تقلید نہیں کریں گے ۔ہماراجینا مرنا فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔عمران خان گومگوں کی پالیسی ترک کرکے واضح موقف اختیار کریں۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور فلسطینیوں کا تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اسرائیل کے معاملے میں

فلسطینیوں کی رضا مندی کے بغیر اسرائیل نامنظور کا ہی نعرہ لگائیں گے ۔حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا شوشا چھوڑا ۔حکومت کشمیر پر سودے بازی کرچکی ہے۔عمرانی حکومت میں بھارت وہ کرگزرا جس کی 70 سال میں ہمت نہ ہوئی ۔جمعہ کے جمعہ احتجاج کا اعلان ہوا لیکن احتجاج نہیں کیا گیا۔ ۔کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی

امنگوں کے مطابق حل نہیں ہورہا۔کوئی بعید نہیں پاکستانیوں کے جذبات کا سودا کردیا جائے۔پاکستان کے علاوہ دوسرے ملکوں نے بھی فلسطینیوں کے خون کا سودا کیا ۔فلسطینیوں کو آج بھی پاکستان سے امید ہے۔تحریک انصاف کو ووٹ دینے والوں کی اکثریت اسرائیل سے تعلقات کی مخالف ہے۔کامیاب اور بھرپور احتجاج پر جمعیت علمائے

اسلام کی قیاد ت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔آج کا احتجاج اداروں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ۔پی ڈی ایم نے بحث چھیڑ دی کہ پاکستان میں عدلیہ میڈیا اور جمہوریت یا سیاسی جماعتیں آزاد ہیں یا نہیں ۔ہر الیکشن میں کراچی میں ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ۔کراچی کے عوام کو ان کا حق نہیں دیا جارہا۔سعید غنی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت میں پاکستان کے لیے محمد علی جناح کے خواب کو حقیقت بنائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…