جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پاکستان کے خوبصورت علاقوں کو ایشیائی ممالک کیلئے گیٹ وے بنانے کی تیاریاں، ملک کی مشکل ترین موٹر وے کی تعمیر کا فیصلہ

datetime 21  جنوری‬‮  2021 |

پشاور(آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے پی ٹی آئی لوئر دیر کے جنرل سیکرٹری ملک عدنان خان کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک عدنان خان نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو پارٹی امور پر بریفنگ دی اور مطالبہ کیا کہ چکدرہ ٹو چترال روڈ کو دو رویہ کر کے لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں

جس پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ چکدرہ ٹو چترال روڈ کو دو رویہ کرنے پر اپریل تک کام شروع کیا جائیگا جبکہ دیر موٹروے کو بھی سی پیک میں شامل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو چکدرہ ٹو چترال‘ چترال ٹو شندور اور شندور ٹو گلگت توسیع دی جائیگی جو مستقبل میں ایشیاء ممالک کیلئے گیٹ وے ثابت ہو گا۔ دوسری جانب وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں مغربی روٹ کے اڑتیس ارب روپے لاگت کے اہم منصوبے گوادر رتوڈیرو موٹر وے کی منظوری دیدی گئی جبکہ کراچی کو صاف پانی فراہمی کے اہم منصوبے کے فور کی بھی منظوری دیدی گئی۔جمعرات کو وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ایکنک نے 38 ارب 2 کروڑ کے گوادر تا رتوڈیرو شاہراہ کی منظوری دیدی۔ایچ ای سی کے 13.36 ارب کے بین الاقوامی سکالرشپ پروگرام کی بھی منظوری دیدی گئی، گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم کے فور کی بھی منظوری دیدی گئی، پہلے مرحلے کی تکمیل سے کراچی کو 260 ایم جی ڈی اضافی پینے کا پانی میسر آئے گا کے فور منصوبہ 4 سال میں 25 ارب 55 کروڑ سے مکمل کیا جائے گا کراچی میں فضلے کو ٹھکانے لگانے اور صفائی

کے منصوبے “سویپ” پر بھی غور کیا گیا۔ عالمی بینک کے تعاون سے 16 ارب 80 کروڑ کے منصوبے سے کراچی کو ماحول دوست بنایا جاسکے گا خیبر پختونخوا ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ منصوبے کی بھی منظوری دیدی گئی عالمی بینک کے تعاون سے 18 ارب 91 کروڑ کا منصوبہ پشاور، ہری پور، نوشہرہ اور صوابی کیلئے ہوگا

بلوچستان میں 13 ارب 51 کروڑ سے 100 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظورمنصوبے کے تحت 3 سالوں میں سیلابی پانی کے آبپاشی اور زیر زمین سطح بلند کرنے کیلئے ڈیم تعمیر کئے جائیں گے سی پیک کے تحت 37 ارب 91 کروڑ کے آپٹیکل فائبر کیبل کے دوسرے مرحلے کی بھی منظوری کورونا رسپانس کا 70 ارب روپے کا پروگرام بھی منظور کرلیا گیا بنوں کی 83 کلومیٹر شاہراہ کو ڈبل کرنے کے 17.23 ارب کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…