جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات رواں برس ستمبر میں کروانے کا فیصلہ کرلیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تاریخ سے آگاہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں صوبے میں ولیج کونسل کے انتخابات کرائے جائیں گے، اس مقصد کے لیے صوبہ پنجاب میں ولیج کونسل کی تعداد 25 ہزارسے کم

کرکے 8 ہزارکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات رواں سال ستمبر تک منعقد کرادیے جائیں گے، حکومت رواں سال مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کیانعقاد کویقینی بنائے گی، اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دے دی گئی ہے۔دوسری جانب سیکرٹری بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ کا کہنا ہے کہ کے ایم سی سمیت تمام بلدیاتی اداروں کی مالی خود مختاری اور استحکام حکومت سندھ کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے جس کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔نجم احمد شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی منظوری سے کے ایم سی کو 170 ملین کی گرانٹ کا فیصلہ درحقیقت اس بات کا مظہر ہے کہ حکومت سندھ تمام اداروں کی بحالی اور مضبوطی کے لئے کوشاں ہے۔ سیکرٹری بلدیات سندھ کے مطابق کے ایم سی کو موجودہ مالی بحران سے نکالنے کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے گرانٹ کی فراہمی سے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوگا۔ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے کے ایم سی کے امور کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کے رکن سیکرٹری بلدیات نجم احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو مستقل بنیادوں پر نفع بخش اور مثالی ادارہ بنانے کے لئے سنجیدہ مشاورتی عمل کا آغاز ہوچکا ہے جس کے ثمرات سے عنقریب شہر کے عوام مستفید ہوسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…