منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

حکومت کا بڑا فیصلہ ڈرائنگ، عربی اور فزیکل ٹیچرز کی سینکڑوں اسامیاں ختم

datetime 21  جنوری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ڈرائنگ، عربی اور فزیکل ٹیچرز کی سینکڑوں آسامیاں ختم کر دیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ آسامیاں ختم ہونے سے سکولوں میں طلبا کو ڈرائنگ، عربی اور فزیکل کے ماہر اساتذہ

دستیاب نہیں ہونگے، آسامیاں ختم کرنے سے مذکورہ آسامیوں پر اساتذہ کی بھرتی نہیں ہوسکے گی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سیٹوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سینکڑوں آسامیاں کو آرٹس سے سائنس میں تبدیل کردیا ہے، تبدیل ہونے والی آسامیوں میں پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کی آسامیاں شامل ہیں، آسامیاں تبدیل ہونے سے آئندہ اساتذہ کی بھرتی گریڈ چودہ، پندرہ اور سولہ میں کی جائے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکے مطابق سائنس کو فروغ دینے کیلئے کچھ سیٹوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ آئندہ ان سائنس ٹیچرز کو رکھا جائے گا جو ڈرائنگ، عربی اور فزیکل ایجوکیشن میں بھی مہارت رکھتے ہونگے تاکہ سکولوں میں متعلقہ ٹیچرز کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…