پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

فیصل آباد واقعہ اہلکاروں نے وقاص کو گاڑی سے نکال کر گولی ماری، پولیس رپورٹ میں انکشافات

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں نے ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے اور 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پیٹرولنگ پولیس کی جانب سے

فائرنگ کا واقعہ ڈجکوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو مشکوک خیال کرتے ہوئے روکنے کی کوشش کی تو کارسواروں نے رکنے کے بجائے گاڑی بھگا دی جس پر اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک کار سوار جاں بحق،تین افراد زخمی ہو گئے ،لاش اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔واقعہ کیخلاف مقامی افراد اور ورثا نے ٹائِر جلا کر احتجاج کیا جس کے بعد فائرنگ کرنے والے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کو حراست میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 4 اہلکاروں کے خلاف تھانہ ڈجکوٹ میں درج کرلیا گیا ۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیاکہ ڈجکوٹ میں ناکے پرگاڑی نہ رکنے پر اہلکاروں نے وقاص احمد پر فائرنگ کی، وقاص احمد کی کارکا ٹائر اے ایس آئی شاہد رسول کے پاؤں پر چڑھ گیا تھا جس پر اہلکاروں نے مشتعل ہوکربندوقیں تان لیں ، وقاص نے خوفزدہ ہوکرکاردوڑا دی۔پولیس رپورٹ کے مطابق اہلکاروں نے پیچھاکرکے کار روکی اور وقاص کو نکال کرگولی ماردی۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…