منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

فارن فنڈنگ، حافظ حسین احمد نے نوازشریف فضل الرحمن کو فنڈ ز دینے والوں کے نام بتا دئیے

datetime 21  جنوری‬‮  2021 |

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کے حوالے سے تمام جماعتوں کے ساتھ انصاف کرے، فارن فنڈنگ لیکس کا پورا پنڈورا باکس کھل گیا تو لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے۔ وہ  اپنی رہائشگاہ

جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے نہ صرف تحریک انصاف کے ساتھ انصاف کرے بلکہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی سمیت پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کو بھی اہمیت دے کیوں کہ پی ڈی ایم اس لیے احتجاج کررہی ہے کہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے صرف تحریک انصاف کو کیوں اہمیت دی جارہی ہے ان کا نام کیوں شامل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بھی سعودی عرب، اسامہ، شیخ صواف اور مولانا فضل الرحمن نے لیبیا کے کرنل معمر قذافی اور عراق کے صدام حسین سے بھرپور امداد حاصل کی تھی اس لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کے ساتھ انصاف کرے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی فارن فنڈنگ کے بارے تفصیلات الیکشن کمیشن حاصل کرے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تو 6سال تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں لگادئیے

پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتوں کا معاملہ تو نامعلوم کتنا وقت لے گا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کو فارن فنڈنگ کیس میں پہلے ہی شامل کیا جاتا تو انہیں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے کی ضرورت درپیش نہ ہوتی، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے 2بار

اسامہ بن لادن، شیخ صواف اور سعودی عرب سے بھرپور فنڈ حاصل کیا ایک بار آئی جے آئی کے قیام کے دوران جو آئی ایس آئی کے ڈی جی جنرل حمید گل کی چھتری تلے قائم کی گئی تھی اور دوسری بار محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر پاکستان میں اب بھی

اس کے عینی شاہد موجود ہیں جبکہ کچھ اللہ کو پیارے ہوچکے ہیں، حافظ حسین احمد نے کہا کہ فارن فنڈنگ لیکس کا پورا پنڈورا باکس کھل گیا تو لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 25جنوری کو کوئٹہ میں جمعیت علما اسلام پاکستان کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل، الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ سمیت رجسٹریشن کے حوالے سے معاملات پر غور کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…