منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

نیب نے چوہدری برادران کے خلاف 20 سال بعد تمام کیسز بند کر دئیے‎

datetime 20  جنوری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چوہدری برادران کے خلاف 20 سال بعد تمام کیسز بند کر دئیے، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی رپورٹ کے بعد چوہدری برادران کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی کی

سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم اورڈپٹی پراسیکیوٹر رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر نے فاضل عدالت کو بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر خاندان کیخلاف انکوائری بند کر دی ہے ۔نیب کی رپورٹ اور بیان کے بعد فاضل بنچ نے درخواستیں غیرموثرہونے پر نمٹا دیں۔‎خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہی پر بطوراسپیکر اسمبلی آمدن سے زائد اثاثہ جات سمیت دیگر الزامات ہیں۔چوہدری پرویزالہی پر بطورسابق لوکل منسٹر غیر قانونی تعیناتیوں کا الزام ہے۔دوسری جانب چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرا رکھی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…