جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

عثما ن بزدار کی وزارت اعلیٰ خطرے میں پڑ گئی عمران خان نے متبادل آپشنز پر غور شروع کردیا

datetime 20  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ کی ملاقاتوں اور ٹیلی فونک گفتگو سے کوئی ایک سال سے کشیدہ تعلقات کی برف پگھلی ہے جو نئی سیاسی صورتحال میں بہت اہم ہے،اس کے نتیجے میں پنجاب میں 2021 کے وسط

میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے پہلے نیا سیاسی بندوبست ہوسکتا ہے جس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی بھی شامل ہوسکتی ہے، روزنامہ جنگ میں سینئر صحافی مظہر عباس اپنے تجزئیے میں لکھتے ہیں کہ2018سے وفاق اور صوبے میں اتحادی ہونے کے باوجود ایک سال سے وزیراعظم اور چودھریوں میں عملًا بول چال نہیں تھی،اس کی ایک وجہ وزیر اعظم کا چودھری مونس الٰہی کو قبول نہ کرنا تھی، وزیراعظم اپوزیشن میں تھے تو کرپشن کے سلسلے میں زرداری اور شریفوں کے ساتھ چودھریوں کا نام بھی لیا کرتے تھے،پنجاب میں کئی سال سے اندرونی گروپنگ تحریک انصاف کا مسئلہ رہی ہے جس کے نتیجے میں 2013 کے پارٹی کے واحد انتخابات کے بعد ایک دوسرے پر الزامات اور جوابی الزامات کی نوبت بھی آئی،اب اپنے قریب ترین ساتھی جہانگیر ترین کے چلے جانے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عمران خان نے دوسرے آپشنز پر غور شروع کیا ہے، ان میں سے ایک اپنے اتحادیوں

چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی سے پھر تعلقات استوار کرنا ہے اور ان کے بڑے چوہدری کی عیادت کیلئے جانے سے برف پگھلنے لگی،پرویز الٰہی سے حالیہ ٹیلی فونک گفتگو سے بات اور آگے بڑھی، انہوں نے سینٹ الیکشن میں مدد مانگی جس کا مثبت جواب ملا،اس کے علاوہ انہوں نے کچھ اضافی ذمہ داری بھی سونپی،انہوں نے بلدیاتی انتخابات اور مسلم لیگ ن کے مقابلے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیلئے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…