جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

وائٹ ہاوس سے رخصتی سے قبل میلانیا ٹرمپ کا محبت بھرا الوداعی سلام

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)چار سال تک امریکا کی خاتون اول رہنے والی میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار سے رخصتی سے 48 گھنٹے قبل امریکی قوم کو محبتوں بھرا نیک تمنائوںپرمبنی الوداعی پیغام بھیجا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس سے رخصت ہونے سے قبل اس کے آخری دن خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ایک تقریر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کی 4 سالہ دور صدارت کے

دوران وائٹ ہائوس کی ترقی کے لیے کوششوںکا جائزہ پیش کیا۔ اس خطاب میں سات منٹ الوداعی پیغام پر مشتمل تھے جس میں انہوں نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ تشدد اور نفرت سے زیادہ محبت کا اصول اپنائیں۔وائٹ ہائوس کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اپنے تازہ پیغام میں میلانیا نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں میرے خاندان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وائٹ ہائوس عوام کا گھر ہے۔ ہمارے گھر کو عوام کے گھر کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہم اپنے اور قوم کے اس گھر میں پوری ٹیم کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ عوام کی خدمت کا گھر ہے۔ یہ ایک ایسی عمارت ہے جو زندہ میراث تشکیل دیتی ہے اور جو ہماری قومی زندگی کا علامتی مرکز ہے۔میلانیا نے اپنے شوہر کے دور صدارت میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اگرچہ کرونا کی وبا نے معیشت سمیت تمام شعبوں کو متاثر کیا۔ تاہم دوایسے منصوبے مکمل کیے ہیں جن کا وائٹ ہائوس میں طویل عرصے سے منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔ پہلااسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ فلور فریم آرٹ کا تھا جسے ایک ایشیائی آرٹیسٹ اسامووا نوگوچی نے تیا کیا اس کی تنصیب تھی جو گذشتہ برس نومبر میں کی گئی۔میلانیا نے مزید کہا کہ میں ان بہادر جوان فوجیوں کے چہروں کو دیکھت ہوں جو فخر کے ساتھ مجھے اپنی نگاہوں میں بتاتے ہیں کہ وہ اس ملک کی خدمت کرنا کس قدر پسند کرتے ہیں۔ میں خدمت میں ہر شخص اور ہمارے حیرت انگیز فوجی گھرانے سے کہتی ہوں کہ آپ ہمارے ہیرو ہیں۔ آپ ہمیشہ میرے خیالات اور دعاں میں رہیں گے۔میلانیا ٹرمپ نے مزید کہا کہ بطور خاتون اول اور اس قومی خزانے کی عارضی نگران کی حیثیت سے میرے پیشروں کی وہائٹ ہائوس کے لیے عقیدت اور تاریخ سے ان کی محبت جس نے انہیں اس عمارت کا تحفظ فراہم کیا ،اسی طرح میں نے پچھلے چار سالوں میں جن منصوبوں کی نگرانی کی ہے وہ یہ ہیں کہ لوگ جن کا مجھے یقین ہے کہ وہ نہ صرف گھر کے ورثے کا تحفظ کریں گے بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے اس کی خوبصورتی اور وقار میں بھی اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شروعات 2018 میں ہوئی تھی جب کوئینز حمام کی پہلی مکمل تزئین و آرائش 1950 کی دہائی میں شروع ہوئی۔ اسی سال ایوان میں صدر لفٹکا مکمل کیا۔ پھر 2019 میں میں نے مشرقی کمرے کے فرش کی کئی ماہ کی بحالی کا کام شروع کیا جس سے اس تاریخی جگہ کی اصل شان و شوکت کو زندہ کیا۔اس کے ساتھ داخلی راستوں اور راہداری کے سنگ مرمر فرش پر کیے گئے کام کے ساتھ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…