بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

طلبا و طالبات‎تیاری کر لیں ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟ وزیرتعلیم نے اعلان کر دیا

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )صوبائی وزیر تعلیم خیبرپختونخوا کے شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات رواں سال مئی یا جون میں ہوں گے، انٹرمیڈیٹ امتحان سے قبل اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے گورنمنٹ شہید ثاقب نواز نمبر2 پشاور کینٹ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں کو جائزہ لیا

اور کہا کہ تمام سکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہے، مختلف ٹیمیں اسکول میں باقاعدگی سے ایس او پیز چیک کر رہی ہے۔جبکہ اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں صورتحال دیکھ کر اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔تاہم وزیر تعلیم پنجاب یاسر ہمایوں کا اس پر کہنا تھا کہ تعلیم کا سلسلہ بحال ہوچکا ہے، بورڈز امتحانات طلبہ کی موجودگی میں ہوگا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے دوسری مرتبہ بند ہونے والے تعلیمی ادارے تقریبا ً2ماہ بعد دوبارہ کھل گئے۔پیر کو ملک بھر میں پہلے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں جس میں نویں سے بارہویں، او اور اے لیول کے طلبہ کو اداروں میں آنے کی اجازت ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 3 مراحل میں دوبارہ کھولے جائیں گے، جس میں پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں جماعت کے لیے 18 جنوری سے تعلیمی سرگرمیاں اداروں میں بحال ہوں گی۔جس کے بعد یکم فروری سے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے ہی جامعات اور دیگر اعلی تعلیم کے ادارے بھی کھل جائیں گے۔پیر کو کھلنے والے تعلیمی اداروں میں طلبہ و اساتذہ کو عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز)پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔تعلیمی اداروں کے پہلے مرحلے میں دوبارہ کھولے جانے سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک ٹوئٹ بھی کی۔وزیر تعلیم نے گزشتہ شب کی گئی اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کل سے 9سے 12 ویں جماعت، او اور اے لیول کے طلبہ اسکول/ کالجزجائیں گے، انہیں نیک تمنائیں، ان کا مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…