منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

راولپنڈی میں سگے بہن بھائی کو مارنے والے 15سالہ نوجوان نے خود کشی کرلی

datetime 18  جنوری‬‮  2021 |

راولپنڈی (این این آئی ، مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روزراولپنڈی میں بہن بھائی کو قتل کرنے والے 15 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہوتے ہوئے اپنی زندگی کے خاتمے کا عندیہ تھا۔ایچ ایس او مندرہ پولیس

نفری کے ہمراہ موجود ہیں، فرانزک ٹیموں کو طلب کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔تمام زاویوں پر تحقیقات اور فرانزک شواہد کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روزتھانہ مندرہ کے علاقے کوری دولال میں 15 سالہ لڑکے نے اپنے ہی بڑے بھائی اور بہن کو مار دیا اورماں کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق اورنگزیب کے اہل خانہ رات کو معمول کے مطابق سوئے لیکن صبح کمروں میں 24 سالہ حسن زیب اور 18 سالہ عاصمہ اورنگزیب مردہ حالت میں ملے، ان کی والدہ نصیراں شدید زخمی حالت میں بے ہوش ملی، پولیس نے دونوں مردوں کو تحویل میں لے کر فرانزک ٹیم کے ذریعے شہادتیں اکٹھی کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔ایس ایچ او مندرہ یاسر محمود عباسی نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتولین کو ان کے 15 سالہ حقیقی بھائی احسن نے فائرنگ کرکے مار دیا اور فائرنگ میں اس کی والدہ بھی زخمی ہوگئی۔

ملزم نویں جماعت کا طالب علم ہے اور بظاہر قتل گھریلو رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے،میڈیا ذرائع کے مطابق پندرہ سالہ ملزم احسن زیب کے بارے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ گیمز کھیلنے کا بہت زیادہ شوقین تھا جس پر اس کے بہن بھائی اور گھر والے مخالفت کرتے تھے اور اس اپنی پڑھائی پر توجہ دینے کے لئے کہتے تھے لیکن ابھی کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…