بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

تحریک فدایان ختم نبوت نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدوملہی (آن لائن )سید محمد واجد گیلانی چیئرمین تحریک فدایان ختم نبوت پاکستان ، سابق آزاد امیدوار حلقہ پی پی 41 نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن ) کی نامزد امیدوار حلقہ این اے 75 سیدہ نوشین افتخار شاہ کی حمایت کا اعلان جامعہ اکبریہ فیض العلوم کوٹلی میانی میں کیا اس موقع پر چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ،

مسلم لیگ ( ن) کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال ، ممبران پنجاب اسمبلی پیر فیض رسول ، میاں عبدالروف ، سید اظہر الحسن گیلانی ، سابق ناظم یوسی قلعہ کالروالا آصف نوید زرگر ، سابق ناظم یوسی سوکنونڈ رانا حبیب الرحمن ، مسلم لیگی رہنما چوہدری ریاض مٹھا ، چودھری اعجاز بھلی آف مالوکے شہباز احمد زرگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویرحسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار سیدہ نوشین افتخار کو ضمنی الیکشن میں ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔پروفیسر احسن اقبال اور رانا تنویر حسین نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے موجودہ حکمرانوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے حکمرانوں کی غلط حکمت عملی اور ذاتی مفادات پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آج مسائلستان بن چکا ہے۔ عوام کو کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف پروائیڈ نہیں کیا گیا۔ جوکہ موجودہ سیلیکڈ حکمرانوں کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔ اس وقت وزاء اور مشیر اپنے امور کی ذمہ داری ادا کرنے کی بجائے میڈیا پر بیٹھ کر اپوزیشن رچانے کردار کشی کرنے اور الزام تراشی میں دن رات کام کررہے ہیں۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ اس وقت نااہل حکمرانوں کی طرف

سے بد ترین مہنگائی ، بے روز گاری ، بجلی ، گیس ، پڑولیم مصنوعات اور روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میںاضافے کے باعث عوام تنگ آچکی ہے۔ اور وہ دوقت کی روٹی کو تر س رہے ہیں۔ حکومت عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتی ہے۔ عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا جارہا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ پٹرول ،

ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ہوش باش اضافہ سے کسانوں کے مسائل میں بہت اضافہ ہوگا۔ ملک کی زراعت اور صنعت تباہی کی اوڑ جائے گی۔ عمران نیازی کی حکومت نے ملک کو تباہی و بربادی کے دہانے پر لا کھڑا کردیا ہے۔ اس وقت حکمران عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے انہیں بدترین مہنگائی سے نجات دلائے ۔ اس وقت

ملک مشکل ترین حالات سے گز ر رہا ہے ایسے حالات میں حکومت کی توجہ عوام کی فلاح و بہود نہیں بلکہ اپوزیشن کو ٹھکانے لگانے کے لیے تما م حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ عوام حکومت کی ناقاقص پالیسیوں سے تنگ آکر مسلم لیگ ن کے دورہ حکومت کو یاد کر رہی ہے۔ جس نے عوام کی بہتری کے لیے ملک کے کونے

کونے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوباجات پایہ تکمیل کو پہنچائے اور جن ترقی منصوبوںپر کام جاری تھا موجودہ حکومت نے تمام ترقیاتی منصوبے روک کر عوام مسائل میں اضافہ کردیا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ کہ عوام کی بہتری اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کے لیے پی ڈی ایم نے اپنی جدوجہد شروع کررکھی ہے ۔ ہم غیر جمہوری حکومت کے خاتمے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اور بہت جلد موجودہ نااہل حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…