بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

12 سال بعد پاکستان آنے والی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم سیکورٹی انتظامات دیکھ کر متاثر ، سکیورٹی انتظامات کو ’’کال آف ڈیوٹی ‘‘ گیم سے تشبیہ دیدی

datetime 17  جنوری‬‮  2021 |

جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی/یو این پی)جنوبی افریقا ٹیم کے سپنر تبریز شمسی پاکستان میں سخت سکیورٹی دیکھ متاثر ہو گئے ، سکیورٹی کا مشہور گیم سے موازنہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے پاکستان میں سکیورٹی کا موازنہ مقبول ویڈیو گیم ’’کال آف ڈیوٹی‘‘ سے کیا ہے ۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کو

حتمی شکل دے دی جس کے تحت ٹیم اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔جنوبی افریقا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز میں 2 ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سیریز کے میچز لاہور ، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقا کے 4 رکنی سکیورٹی وفد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، وفد نے راولپنڈی ،کراچی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کو پاکستان میں سرکاری مہمان کا درجہ حاصل ہوگا جب کہ کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان کی فول پروف سیکیورٹی کیلیے پلان تیار کیا گیا ہے۔جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے، وزیراعظم نےاس کی منظوری دی تھی، نوٹی فکیشن میں وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو سرکاری مہمانوں کیلیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی گئی، وزرات داخلہ نے مہمان کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان کی فول پروف سیکورٹی کیلیے پلان تیار کرلیا ہے،میچز کے دوران 500 رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے، ہوٹل سے گرائونڈ تک پولیس اور اے ٹی سی کی خدمات لی گئی ہیں۔وزارت داخلہ نے واضح ہدایت کی ہے کہ کھلاڑیوں کے حفاظتی اقدامات میں کوئی کمی نہ رہ جائے، بائیو سیکیورٹی کا پلان بھی تیار کرلیا گیا،مہمان کھلاڑی ایک کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کے بعد خصوصی پرواز سے کراچی پہنچیں گے،یہاں مزید 2 بار جانچ ہوگی،کلیئرنس پر ٹریننگ کی اجازت دے دی جائے گی۔دوسری جانب جنوبی افریقہ نے دورئہ پاکستان کے لیے 21رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا،قیادت کوئنٹن ڈی کک کے سپرد ہوگی، دیگر کھلاڑیوں میں ٹمبا باووما، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، ڈین ایلگر،کاگیسو ربادا، ڈوین پریٹوریس، کیشومہاراج، لنگی نجیدی،راسی وان ڈر ڈوسن، اینرچ نورجی، ویان ملڈر، لتھو سمپالا، بیورن ہینڈرکس، کائل ورین، سائرل اروی، کیگان پیٹرسن، تبریز شمسی، جارج لینڈے، ڈیبیو کے منتظر ڈرائن ڈوپاویلون اور اوٹنیئل بارٹمین شامل ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ،3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، مہمان ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی، پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری کو کراچی، دوسرا 4فروری کو راولپنڈی میں شروع ہوگا،پہلا ٹی ٹوئنٹی11، دوسرا 13، تیسرا 14فروری کو لاہور میں شیڈول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…