منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی فوج آپے سے باہر پاکستانی کیساتھ بنگلہ دیش کا شہر ی بھی نشانہ بن گیا

datetime 17  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد، نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدوں پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔روزنامہ جنگ میں خالد محمود خالد کی شائع خبر کے مطابق گورداسپور کے قریب پاکستان سے غلطی سے سرحد پار کرنے والے

ایک پاکستانی اوربنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر ایک بنگالی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پاکستانی شہر کرتارپور کے قریب شدید دھند میں غلطی سے بھارتی علاقے میں داخل ہونے والے وزیر مسیح ولد صباح مسیح کو وارننگ دئے بغیر گولی مار دی جس سے وہ موقعہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔ وزیر مسیح نارووال کے قریب سرحدی گائوں مچھ کا رہنے والا تھا جو جمعرات کی شام کو کسی کام سے گھر سے باہر نکلا اوردھند کی وجہ سے راستہ بھٹک جانے کے باعث بھارتی علاقے میں چلا گیا۔ بھارتی بی ایس ایف کے حکام نے اسے گرفتار کرنے اور وارننگ دینے کی بجائے فوری طور پر فائرنگ کر کے اسے ہلاک کردیا۔دوسری جانب  بھارت کو ایک بار پھر سفارتی محاذ پر بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر عالمی رہنمائوں نے شرکت سے انکار کر دیا اور 55 سال میں پہلی مرتبہ کوئی بھی غیرملکی صدر یا وزیر اعظم تقریب میں شریک نہیں ہو گا۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے انکار کے

بعد مودی سرکار نے یوم جمہوریہ پر کسی بھی غیر ملکی رہنما کو مہمان خصوصی کے طور پر نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔مودی حکومت ہزیمت چھپانے کے لیے کورونا بحران کی آڑ لے رہی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت متعدد عالمی رہنماوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کی دعوت ٹھکرا دی تھی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…